تحریک انصاف دہشت گردوں اور قاتلوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف دہشت گردوں اور قاتلوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں اور قاتلوں کو تحفظ دینے والے لاڈلوں کا بھیانک گروہ بن چکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی عاصمہ کے قاتل کی سرپرستی کر رہی ہے، عاصمہ کے قاتل کا سعودی عرب فرار خیبر پختونخوا حکومت کی آشیرباد کے بغیر ناممکن تھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مشال خان کے قتل پر اکسانے والا بھی تحریک انصاف کا مقامی رہنما تھا جو اب تک آزاد ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ایبٹ آباد میڈیکل کالج کی ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی کو مجاہد اللہ آفریدی نامی شخص نے رشتے سے انکار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیاتھا۔

مجاہد اللہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ضلعی صدر کا بھتیجا ہے اور وہ عاصمہ کو قتل کرنے کے فوراً بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی عاصمہ رانی کے قتل کا ازخود  نوٹس لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

30 ستمبر کو سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے عہدے کی مدت پوری ہو رہی ہے

30 ستمبر کو سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے عہدے کی مدت پوری ہو رہی ہے

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے