ختم نبوت کا معاملہ: (ن) لیگ کے چار مستعفی ایم پی ایز نے استعفے واپس لے لئے

لاہور: ختم نبوت کے معاملے پر مستعفی ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی ایز نے استعفے واپس لے لئے۔ ڈیڑھ ماہ قبل ختم نبوت کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے 4 ممبران پنجاب اسمبلی نے استعفے دے دیئے تھے جن میں پیر حمید الدین سیالوی کے بیٹے نظام الدین سیالوی بھی شامل تھے۔

پیر حمید الدین سیالوی نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا تھا جو انہوں نے گزشتہ روز شہباز شریف سے ملاقات کے بعد واپس لے لیا۔ جیونیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چاروں ممبران اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لے لئے ہیں۔

استعفے واپس لینے والوں میں نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ، رضا نصر اللہ اور محمد خان بلوچ شامل ہیں۔ چاروں اراکین کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے ختم نبوت کے معاملے پر ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور اب ان کے تحفظات دور کردیئے گئے ہیں جس کے بعد استعفے واپس لیے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

لاہور: نیب حکام نے تحقیقات کے لئےمزید ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایاوعدہ معاف گواہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے