بچوں سے زیادتی اور قتل میں بااثر لوگ ملوث ہیں، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قصور کے ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک مضبوط جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں سے زیادتی اور قتل میں بااثر لوگ ملوث ہیں۔ عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ زینب کے قاتل کی گرفتاری کے بعد بچوں سے زیادتی اور قتل سے متعلق ایک منظم گروہ کے آثار سامنے آئے ہیں جو کہ بچوں کی پورنو گرافی میں ملوث ہے، ہمیں پتا لگا ہے کہ عمران کے کئی بینک اکاؤنٹس موجود ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچوں کے خلاف زیادتی اور قتل میں بااثر لوگ شامل ہیں۔ عمران خان نے ایک اور ٹوئٹ میں جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضبوط جے آئی ٹی قصور کے ویڈیو اسکینڈل کی بھی تحقیقات کرے جب کہ رانا ثناء اللہ نے ویڈیو اسکینڈل کو بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمین کا جھگڑا قرار دے کر رد کردیا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ عمران علی کے بینک اکاؤنٹس کے معاملے کو متنازع بنانا افسوس ناک ہے، ضرورت ہے کہ ہم سنسنی سے گریز کرتے ہوئے ایک بااختیار جے آئی ٹی بنانے کے لیے دباؤ بڑھائیں تاکہ زینب اور قصور کے دیگر بچوں کے ساتھ بیتے گئے ہولناک المیے کی تحقیقات کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

سالانہ 6لاکھ روپے بجلی کا بل ادا کرنے والے دکانداروں کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن میں لائیں گے

سالانہ 6لاکھ روپے بجلی کا بل ادا کرنے والے دکانداروں کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن میں لائیں گے

اسلام آباد: ممبران لینڈ ریونیو پالیسی ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے کہا کہ سالانہ 6لاکھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے