فلم پرچی کی کامیابی نے نیا حوصلہ دیا، حریم فاروق

کراچی: اداکارہ، پروڈیوسر اور ماڈل حریم فاروق نے کہا ہے کہ پرچی کی کامیابی نے نیا حوصلہ دے دیا ہے، فلم جانان کے بعد پرچی میرے لئے چیلنج بن چکی تھی، ملکی فلموں کی بیرون ممالک کی فلموں کے مقابلے پر شاندار کامیابی نے جدید سینما گھروں کو بھی نئی زندگی دے دی ہے۔ انہوں نے مقامی اخبار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ماڈلنگ کے شعبے میں نئے ٹیلنٹ کو ملک بھر کے شہروں و دیہی علاقوں سے تلاش کرکے تربیت دینے کے فیصلہ سے نئے فنکار سامنے آرہے ہیں ۔ فلم پرچی میں صوبہ پختونخوا اور اسلام آباد میں رہنے والے فنکار وں نے کام کیا ہے جو خاصا پسند کیا جارہا ہے ۔ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ان کو تلاش کرکے تربیت دینے کی اشد ضرورت ہے ۔جس کے لئے ہماری ٹیم کام کررہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے

اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے

کراچی:  اداکار شان شاہد روپے کی ریکارڈ بے قدری کی وجہ سے ڈالر کے بائیکاٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے