بلوچستان میں مزید 200 فراری قومی دھارے میں شامل

تربت: بلوچستان میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت 200 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے۔ پاکستان ویوز کے مطابق ایف سی ہیڈ کوارٹرز تربت میں فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب ہوئی، جس میں مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان تھے، تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی، تقریب میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں جن میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے لیے کام کرنے والے فراری کمانڈر بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیلیٹی اسٹورز, پر, خصوصی, ریلیف پیکیج کا, اعلان

یوٹیلیٹی اسٹورز پر خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان

کوئٹہ: وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان شروع ہونے سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر خصوصی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے