اورکزئی، کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ، حقانی کمانڈر سمیت 2 ہلاک

پشاور: وفاق کے زیرانتطام قبائلی علاقوں (فاٹا) کی اورکزئی اور کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے اسپین ٹل ڈپہ ماموزئی میں اامریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں حقانی گروپ کے کمانڈر احسان عرف نورے سمیت  2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اسپین ٹل ڈپہ ماموزئی میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے گئے۔ اس سے قبل رواں ماہ 17 جنوری کو بھی پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔

پہلا حملہ کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ دوسرا ڈرون حملہ افغان علاقے خانی کلے میں کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

صوبائی حکومت صوبائی سطح پر این ڈی ایم اے کیساتھ بھی تعاون یقینی بنائے گی

صوبائی حکومت صوبائی سطح پر این ڈی ایم اے کیساتھ بھی تعاون یقینی بنائے گی

پشاور: این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں وزیراعلیٰ سے ملاقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے