سیریز ختم نہیں ہوئی، دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کریں گے، احمد شہزاد

لاہور: قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ سیریز ابھی ختم نہیں ہوئی، دوسرے میچ میں کیویز کے خلاف کامیابی کا عزم لئے میدان میں اتریں گے۔ آکلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں پیش کر پائی، ویلنگٹن کی وکٹ مشکل تھی جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے بیٹسمینوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ ہی مہمان ٹیموں کیلیے سخت ثابت ہوتی ہیں، کسی بھی سیریز کی تیاری کیلیے مہمان کھلاڑیوں کو تین چار ہفتے قبل یہاں پریکٹس اور ٹریننگ کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کیوی بولرز نے ہوم کنڈیشنز کا بہترین استعمال کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو پریشان کیا، سرفراز احمد ایک پرجوش اور نوجوان کپتان ہیں، حالیہ ٹور ٹیم کی طرح ان کیلیے بھی سخت تھا، امید ہے وہ اس صورتحال سے نکل کر کامیابیاں سمیٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

لندن: انگلینڈ میں ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔عالمی کرکٹ کپ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے