آج تالیاں بجانے کا موقع نہیں تھا، والد زینب

لاہور: مقتولا زینب کے والد حامی امین نے کہا ہے کہ مجرم کی گرفتاری پر تالیاں بجانے کا موقع نہیں تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد حاجی امین انصاری کا شکوہ کرتے ہوئے کہناتھا کہ مجھے پوری بات کرنے کا موقع نہیں دیا اور میرا مائیک بند کردیا گیا۔ پولیس کو شاباشی دینے کیلئے تالیاں بجائی گئیں جبکہ میں تالیاں بجانے اور قہقہے لگانے کی بات سے متفق ہوں لیکن یہ تالیاں بجانے کا موقع نہیں تھا۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نے کچھ دیر قبل متقولہ زینب کے درندہ صفت قاتل کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس بلوائی اور کیس کی تحقیقات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور دیگر اہلکاروں کیلئے تالیاں بجوائی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج پھر طلب کرلیا

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج پھر طلب کرلیا

لاہور: نیب نے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج پھر طلب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے