راؤانوار کے خلاف مقدمہ درج، انسداددہشت گردی کی دفعات شامل

کراچی: سابق ایس ایس پی راؤانوار کے خلاف نقیب اللہ کوجعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مقدمے میں اغوا،قتل اورانسداددہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔  راو انوار کے خلاف مقدمہ مقتول نقیب کے والد محمدخان کی مدعیت میں سچل تھانے میں درج کیا گیا ہے اور اس مقدمے میں سابق ایس ایس پی سمیت ان کی ٹیم کے اہلکارنامزدہیں۔ایف آئی آرکے متن میں محمد خان کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ میرے بیٹے نقیب کو پولیس کی جانب سے ابوالحسن اصفحانی روڈسے اغواکیاگیااور مقتول کے ساتھ 2اورنوجوانوں کوبھی اغواکیاگیاتھا۔ جبکہ مقدمے میں اغوا،قتل اورانسداددہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں اور واضح رہے کہ مقدمے کی تفتیش ایس ایس پی عابدقائم خانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

کراچی: بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت عوامی ردعمل سے پہلے اسپتالوں پر اپنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے