زینب کو پکڑنے والے قوم کے شائننگ سٹار ہیں، شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ زینب کا قاتل24سالہ عمران علی ہے ، جسے پنجاب حکومت اور خفیہ اداروں کی شبانہ روز محنت کے بعد گرفتار کیا، واقعے کی تحقیقات کے1150ڈی این اے کے نمونوں کی پروفائلنگ کی گئی ۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ زینب کے قاتل کو پکڑنے کے لئے حکومت پنجاب ، آئی ایس آئی ، ایم آئی ، آئی بی اور فرانزک لیبارٹری کے ماہرین نے شبانہ روز محنت کی۔زینب کا قاتل24سالہ عمران علی ہے اور وہ ایک سیریل کلر ہے ، گرفتاری کے بعد ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا اور اس ٹیسٹ میں ملزم نے اپنی زندگی بیان کی۔ اس ملزم کو پکڑنے والے تمام افراد ہماری قوم کے شائننگ سٹار ز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواتین کو, ترقی کے مساوی, حقوق دینا, تحریک انصاف, کا مشن

خواتین کو ترقی کے مساوی حقوق دینا تحریک انصاف کا مشن

لاہور:سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں خواتین کوحقیقی معنوں میں بااختیار بنایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے