A woman checks the Facebook Inc. site on her smartphone whilst standing against an illuminated wall bearing the Facebook Inc. logo in this arranged photograph in London, U.K., on Wednesday, Dec. 23, 2015. Facebook Inc.s WhatsApp messaging service, with more than 100 million local users, is the most-used app in Brazil, according to an Ibope poll published on Dec. 15. Photographer: Chris Ratcliffe/Bloomberg via Getty Images

فیس بک جمہوریت پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے

فیس بک موجودہ دور کی زندگی کے متعدد پہلوﺅں میں مددگار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے مگر جمہوریت ان میں شامل نہیں۔ جی ہاں فیس بک کے عہدیداران نے تسلیم کیا ہے کہ یہ سوشل میڈیا نیٹ ورک جمہوریت پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے۔

فیس بک کی سوک انگیج منٹ ٹیم کے سربراہ سمت چکرورتی نے تسلیم کیا ‘ 2016 میں فیس بک میں کام کرنے والوں نے اس بات کو سمجھنے میں بہت تاخیر کردی کہ برے عناصر ہمارے پلیٹ فارم کو کس طرح استعمال کررہے ہیں، اب ہم ان خطرات پر قابو پانے کے لیے کام کررہے ہیں’۔

دیگر ماہرین بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ فیس بک اس حوالے سے خطرناک سائٹ ثابت ہوسکتی ہے اور امریکی انتخابات ہی اس کو ثابت کرنے کے لیے کافی ہے۔

فیس بک میں عالمی سیاست اور حکومتی رسائی کی ڈائریکٹر کیٹی ہربتھ نے بتایا کہ عرب بہار سے لے کر دنیا بھر میں ہونے والے انتخابات میں سوشل میڈیا بظاہر مثبت نظر آیا مگر گزشتہ امریکی صدارتی انتخابات نے سب کچھ بدل دیا، غیر ملکی مداخلت کے باعث جعلی خبروں اور دیگر افواہوں کے پھیلنے پر فیس بک کو فوری شناخت کرنا چاہئے تھا’۔

اب اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے فیس بک اپنے پلیٹ فارم پر سیاست کو زیادہ شفاف بنانے پر غور کررہی ہے کیونکہ کمپنی منفی سرگرمیوں کو اپنے ایجنڈے کے خلاف قرار دیتی ہے۔

سمت چکرورتی کے مطابق ‘ میری خواہش ہے کہ ہم ضمانت دے سکیں کہ ہمارا پلیٹ فارم عالمی سیاست پر منفی کی جگہ مثبت اثرات مرتب کرے گا، مگر میں نہیں دے سکتا، یہی وجہ ہے کہ یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ یہ سمجھیں کہ ان ٹیکنالوجیز کو کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسے کس طرح نمائندہ اور قابل اعتبار بنایا جاسکتا ہے’۔

یہ بھی پڑھیں

صحتمند دل, کے, لیے ناشتہ, ایک آسان, حل ہے

صحتمند دل کے لیے ناشتہ ایک آسان حل ہے

ماہرین نے لکھا کہ ان کی معلومات کے مطابق یہ ناشتہ چھوڑنے اور دل کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے