ایس ایس پی راؤ انوار کی دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام

اسلام آباد: نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ملوث ایس ایس پی راؤ انوار کی دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پاکستان نیوز مطابق بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ملوث ایس ایس پی راؤ انوار کی دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر رات 2 بجے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو ہوائی اڈے پر روکا گیا جو نجی ائرلائن کی پرواز 615 سے دبئی جانا چاہتے تھے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق راؤ انوار کو گرفتارنہیں کیا گیا اور صرف بیرون ملک جانے سے روکا گیا جس کے بعد وہ واپس اسلام آباد چلے گئے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق راؤ انوار نے اپنی سفری دستاویزات قریبی ساتھی کے ذریعے ایئرپورٹ بھجوائیں، جن میں 20 جنوری کو جاری کیا گیا سندھ حکومت کا این او سی (اجازت نامہ) بھی شامل تھا۔
نقیب اللہ کی ماورائے عدالت ہلاکت میں ملوث پولیس افسر راؤ انوار گزشتہ روز تک اپنا موبائل فون نمبر بند کرکے روپوش ہوگئے تھے اور کسی سے بھی رابطہ نہیں کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کردیا

شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کردیا

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے