ججز سیاست سیاست کھیل رہے ہیں اور ہر وہ کام کر رہے ہیں جو ان کے کرنے کا نہیں، بلاول زرداری

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ججز اپنا کام کرنے کے علاوہ سب کام کر رہے ہیں۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے براہِ راست چیف جسٹس آف پاکستان کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آئینی اصلاحات کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کرتے ہیں جس کے ارکان چاروں صوبائی چیف جسٹسز ہوتے ہیں۔

بلاول زرداری نے کہا کہ قوانین کے مطابق آئینی اصلاحات کمیشن کو ایک سال میں 4 بار اجلاس بلانا ہوتا ہے لیکن 2015 کے بعد سے اب تک اس کا ایک بھی اجلاس نہیں بلایا گیا۔ انہوں نے ججز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ججز سیاست سیاست کھیل رہے ہیں اور ہر وہ کام کر رہے ہیں جو ان کے کرنے کا نہیں ہے لیکن وہ اپنا کام نہیں کر رہے ، اسی وجہ سے پاکستان میں انصاف سِسک رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنما کی ضمانت 29 اگست تک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے