فلم ’پدماوت‘ کا گیت ’گھومر‘ تبدیلی کے بعد دوبارہ ریلیز

ممبئی: ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی فلم ’’پدماوت‘‘ کے گیت ’’گھومر‘‘ میں ہندو انتہا پسندوں کے اعتراض کے بعد تبدیلی کرکے گانا دوبارہ ریلیز کردیا۔ نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ کی فلم ’’پدماوتی‘‘پر ہندو انتہا پسندوں کو شروع سے ہی اعتراضات تھے، انتہا پسند جماعت کرنی کےساتھ ساتھ متعدد جماعتوں نے فلم پر الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ہدایت کار نے فلم میں حقیقی کہانی کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔ بے شمار اعتراضات کے ساتھ فلم کے مقبول ترین گیت ’’گھومر‘‘ پر بھی آیا تھا، انتہا پسندوں کا کہنا تھا کہ اس گانے کو فلم سے حذف کیاجائے ورنہ ہم فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔

سنجے لیلا بھنسالی نے انتہا پسندوں کے تمام مطالبات مانتے ہوئے پہلے مرحلے میں فلم کا نام ’’پدماوتی‘‘ سے تبدیل کرکے’’پدماوت‘‘ کیا اور اب ’’گھومر‘‘ گیت میں دپیکا پڈوکون کے لباس میں بھی تبدیلی کردی ہے تاکہ فلم مخالف لوگوں کے تمام اعتراضات ختم ہوجائیں اور وہ لوگ فلم کی ریلیز میں مزید رکاوٹیں نہ کھڑی کریں۔

فلم کی ٹیم کی جانب سے’’گھومر‘‘کا نیا گیت جاری کردیا گیا ہے جس میں دپیکا پڈوکون کا جسم ان کے لباس سے مکمل طور پر ڈھکا ہوا ہے، گانے میں یہ تبدیلی گرافکس اور اسپیشل ایفیکٹس کے ذریعے کی گئی ہے کیونکہ پورا گانا دوبارہ فلمانا ناممکن تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فلم کا نیا ٹیزر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں رانی پدماوتی اور راول رتن سنگھ کی پہلی ملاقات کا احوال دکھایا گیا ہے۔ فلم رواں ماہ 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی ، سونم کپور پریشان

نئی دہلی: پاکستان کی جانب سے بھارتی فلموں پر پابندی عائد ہونے کے بعد بھارتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے