کرن جوہر نے مس ورلڈ مانوشی کو اپنی فلم میں کام دینے کی تردید کردی

ممبئی: گزشتہ برس دنیا کی حسین ترین خاتون کا تاج سر پر سجا نے والی مانوشی چھیلر کو بالی ووڈ میں پہلا بریک دینے کی خبروں پر ہدایت کار کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی ہے۔بھارت کی 20 سالہ حسینہ مانوشی چھیلر نے جب سےمس ورلڈ کااعزاز حاصل کیا ہے تب سے بالی ووڈ میں ان کی خوبصورتی کی دھوم مچی ہوئی ہےاور فلم انڈسٹری کے ہدایت کاروپروڈیوسرز نے ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنی شروع کردی ہیں یہاں تک کہ انہیں کئی فلمسازوں کی جانب سے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش بھی کردی گئی ہے۔ کچھ عرصہ قبل میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ ہدایت کارکرن جوہر نےمانوشی کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر انہیں اپنی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2‘‘میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔تاہم کرن یا مانوشی چھیلر کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی تھی، جب افواہیں حد سے زیادہ بڑھیں تو کرن کو سامنے آنا ہی پڑا اور انہوں نے مانوشی کو اپنی فلم میں لینے کی تردید کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ اس خبرمیں کوئی صداقت نہیں کہ میں مانوشی کو اپنی فلم میں لانچ کررہا ہوں۔کرن نے کہا مانوشی چھیلر نے مس ورلڈ کا ٹائٹل جیت کر جوکامیابی حاصل کی ہے میں اس کی بہت عزت کرتا ہوں، میں مانوشی کو ان کے مس ورلڈ کا اعزاز جیتنے سے پہلےسے جانتا ہوں۔ مس ورلڈ بننے سے پہلے مانوشی نے جس شو میں شرکت کی تھی میں اس کا میزبان تھا اور میں نے اسی وقت دیکھ لیا تھا کہ وہ بہت باصلاحیت لڑکی ہے۔ بعد ازاں مانوشی کے مس ورلڈبننے کے بعد مجھے اس سے ملنے کا موقع ہی نہیں ملا لہٰذا مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میڈیا کیوں غلط افواہیں پھیلا رہا ہے۔ کرن نے کہامانوشی میری فلم میں کام نہیں کررہیں اور نہ ہی میں انہیں لانچ کرنے والا ہوں۔واضح رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران مانوشی چھیلر بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بھی مانوشی کو فلموں میں متعارف کروانے میں دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فلمی صنعت میں اپنے اصول بنائے اور کبھی ان پر سمجھوتہ نہیں کیا، اداکارہ شبنم

فلمی صنعت میں اپنے اصول بنائے اور کبھی ان پر سمجھوتہ نہیں کیا، اداکارہ شبنم

کراچی: لیجنڈ اداکارہ شبنم نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے  مصروف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے