خوبصورت ترین فوجی کا اعزاز پانے والی حسینہ افغانستان میں مصروف جنگ

نیویارک: میدان جنگ میں برسرپیکار جنگجو عموماً اپنی دلیری اور ہیبت کے باعث شہرت حاصل کرتے ہیں لیکن اس امریکی خاتون فوجی کو دیکھئے جو اپنے حسن کے جلوے دکھا کر بڑے بڑے سورماﺅں کو ڈھیر کر رہی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق لارن وکٹوریا نامی یہ لڑکی افغانستان میں 2011ءسے 2012ءکے درمیان تعینات رہ چکی ہیں جہاں وہ 485 ملٹری پولیس کمپنی میں فرائض سرانجام دیتی تھیں۔ فوج کی نوکری چھوڑنے کے بعد انہوں نے ہتھیاروں کے ساتھ ماڈلنگ شروع کر دی ہے اور ان کے پرستاروں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ مسلح ماڈلنگ کے ساتھ وہ یونیورسٹی آف نیواڈا میں تعلیم بھی حاصل کررہی ہیں۔ اس انوکھی ماڈلنگ کے بارے میں لارن کا کہنا ہے ”ہتھیار میرے لئے آرٹ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آپ انہیں ڈیزائن کرسکتے ہیں، آپ اپنی مرضی کے مطابق ان میں تبدیلیاں کرسکتے ہیں اور ان کے ساتھ ماڈلنگ تو بہت ہی دلکش لگتی ہے۔ ہتھیاروں کی جنسی کشش سے لوگ واقف ہیں۔ اگر آپ کوئی ہتھیار استعمال کرنا جانتے ہیں تو اس کا الگ ہی مزہ ہے۔ میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ جب میں اپنے ہاتھ میں بندوق اٹھاتی ہوں تو میں خود کو بے حد دلکش محسوس کرتی ہوں اور یہ میرے اعتمادکو بھی کئی گنا بڑھادیتی ہے۔ ہتھیار کی دہری دلکشی ہوتی ہے۔ یہ خود بھی دلکش ہوتا ہے اور جب آپ اسے ہاتھ میں پکڑتے ہیں تو آپ بھی دلکش نظر آتے ہیں۔“

یہ بھی پڑھیں

سپر اسٹار ماہرہ خان کی ’’سپر اسٹار‘‘ کامیاب

اداکارہ ماہرہ خان کی فلم سپر اسٹار نے دنیا بھر سے 11 کروڑ سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے