ردالفساد، 8دہشت گرد گرفتار، اسلحہ و بارود برآمد: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے افغان شہری سمیت آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ،ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ وبارود برآمد بھی کر لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیاں ایف سی بلوچستان نے سبی ،پشین ،ڈیرہ بگٹی،اوچ ،ڈیرہ مراد جمالی،سمبازا اور کانک میں کیں ،جہاں افغان شہری سمیت آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔دہشت گردوں کے قبضے سے آئی ای ڈیز،راکٹس،گرینیڈ،مارٹرزاوردھماکاخیزموادبرآمد کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کرقیمتیں چیک کریں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کرقیمتیں چیک کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے مہنگائی پرقابو پانے کے لیے عملی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے