انتخابات گرمیوں میں ہونگے، شیروانیاں سلوانے والے الماریوں میں رکھیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے، آج بھی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں تو قبل از وقت انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے، کچھ لوگوں نے شیروانیاں سلوا کر رکھی تھیں مگر انہیں موقع نہیں ملا، انہیں پیغام دیتا ہوں کہ وہ شیروانیاں اتار کر الماریوں میں رکھ دیں کیوں کہ عام انتخابات گرمیوں میں ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور ضیاءالحق کے درمیان تعلق پر تاریخی جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ نواز شریف کا ضیاء الحق سے تعلق تو صرف 29 مئی سے17 اگست 1988ء تک تھا۔ اس تعلق پر لوگ تاثر دے رہے ہیں کہ نواز شریف ضیاء کی آمریت کے دور میں سیاسی افق پر ابھرے۔ صدر اور وزیر اعلیٰ کا تعلق عموما محدود سا ہوتا ہے، ضیاء دور میں کئی لوگ بہت بڑے بڑے عہدوں پر پہنچے اور آج ان لوگوں کی سیاسی حیثیت کیا ہے۔؟ سب لوگ اس سے واقف ہیں۔ جو تجربہ نواز شریف کے پاس ہے وہ بہت کم لوگوں کے پاس ہے۔ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں ملک میں ترقی کی بنیاد رکھی اور جمہوریت کو فروغ دیا، ان پر آمریت سے قربت کا تعلق الزام بالکل بے بنیاد ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے ممبران اسمبلی کو ٹیلی فون کالز موصول ہوئیں جبکہ ان کی نگرانی کے حوالے سے بھی خبریں سامنے آئیں، میں نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو اس بات کی تحقیقات کے لئے کہہ دیا ہے۔ ماضی میں اس قسم کے کام ملکی سیاست میں ہوتے رہے ہیں اور ہمیں ان سے سبق لینا چاہیے۔ ممبران اسمبلی اگر اس حوالے سے بیانات دیتے ہیں تو وہ ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ اب اس قسم کے معاملات سیاست میں نہیں ہو رہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایک, مرتبہ پھر اسلام آباد, ہائیکورٹ سے, رجوع

ایک مرتبہ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد: سابق وزیراعظم کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے