روٹی، کپڑا، پختون اور اسلام کے نام پر دھوکہ دینے والوں کی سیاست ختم ہوچکی، پرویز خٹک

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ روٹی، کپڑا، مکان، پختون اور اسلام کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والوں کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے۔ موخالفین غلط فہمی میں ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کا مقابلہ کرلیں گے۔ تحریک انصاف نوجوانوں کی جماعت ہے، اس سے کسی بھی سیاسی جماعت کا موازنہ اور مقابلہ بنتا ہی نہیں۔ پی ٹی آئی اور روایتی سیاسی جماعتوں میں فرق یہی ہے۔ پی ٹی آئی غریب عوام کا درد رکھتی ہے جبکہ مفاد پرست حکمرانوں اور سیاستدانوں نے غریب کو دانستہ طور پر محروم رکھا۔ غریب آدمی کے ساتھ مجرم سیاستدانوں نے جو ظلم کیا۔ اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ سیاستدانوں نے سادہ عوام کو گلیوں اور نالیوں کے چکر میں الجھائے رکھا۔ کسی کو احساس اور شعور تک نہیں ہونے دیا کہ اصل مسائل کیا ہیں۔

اان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے آکر عوام کو شعور دیا اور نظام کی تبدیلی کا نعرہ لگایا، یہی وجہ ہے آج زندگی کے ہر طبقے سے لوگ تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی خیبر پی کے میں حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد رکھ دی، ایک ایسا نظام دیا جس میں ہر شعبے میں غریب کو انصاف اور خدمات میسر ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے 10 اضاخیل ناکوبند، بڈھ بیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلٰی نے ورسک لٹ کنال کی ری ماڈلنگ اور پمپ ہائوس کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا، جس کا تخمینہ 2504.69 ملین روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صوبائی حکومت صوبائی سطح پر این ڈی ایم اے کیساتھ بھی تعاون یقینی بنائے گی

صوبائی حکومت صوبائی سطح پر این ڈی ایم اے کیساتھ بھی تعاون یقینی بنائے گی

پشاور: این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں وزیراعلیٰ سے ملاقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے