Pakistani army soliders stop protestors after clashes between anti-government demonstrators and police near the prime minister's residence in Islamabad on September 1, 2014. Anti-government protesters armed with rocks and wooden clubs clashed with police in Islamabad September 1, hours after the powerful army called for a peaceful resolution to the political crisis rocking Pakistan. AFP PHOTO/Asif HASSAN

پارلیمنٹ حملہ کیس؛ اسد عمر، شیریں مزاری اور عارف علوی کی ضمانت منظور

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی و پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر، شیریں مزاری اور عارف علوی کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی ہے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے 2014 کے دھرنے کے دوران پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملے اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر، شیریں مزاری اور عارف علوی ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے پیش ہوئے۔ عدالت نے تینوں رہنماؤں کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے پولیس کو تینوں ملزمان کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 23 جنوری کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے عارف علوی اور شیریں مزاری کے ضمانتی مچلکوں کے بجائے نقد رقم جمع کرانے کی استدعا بھی منظور کرلی۔

دوران سماعت اسد عمر نے جج سے مکالمے کے دوران کہا کہ 2013 کے عام انتخابات میں آپ آر او تھے، آپ نے ہی میرے کاغذات کی جانچ پڑتال کی تھی، جب آپ نے مجھے نتیجہ دیا تو ایک پیغام بھی دیا تھا، مجھے وہ یاد ہے۔ جس پر جج شاہ رُخ ارجمند نے کہا کہ ہاں مجھے یاد ہے لیکن پتا نہیں آپ 2013 کے عام انتخابات کو آر اوز کا الیکشن کیوں کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بطور سفیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھاؤں گا

بطور سفیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھاؤں گا

اسلام آباد: اعلامیے میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے