زینب کیس، خاکے سے مشابہت رکھنے والا شخص گرفتار

لاہور: پولیس نے زینب قتل کیس میں خاکے سے مشابہت رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ پاکستان ویوز کے مطابق پولیس نے زینب کے قتل میں ملوث شخص کے خاکے سے مشابہت رکھنے والے شخص کو شمالی چھاؤنی سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست مشکوک شخص جاری کردہ خاکے سے مشابہت رکھتا ہے اور مشتبہ شخص کے موبائل فون کی لوکیشن قصور کی ہے جس کے بعد زیر حراست شخص کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا جب کہ مشکوک شخص کو تفتیش کے بعد قصور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کو قصور کیس میں مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت کا حکم دے دیا ہے اور لاہور پولیس قصور کیس میں مکمل معاونت فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف, سے کوٹ لکھپت جیل, میں اہل خانہ اور, پارٹی رہنماؤں, کی ملاقات

نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

لاہور: نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے مختص ہے اور جیل انتظامیہ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے