کراچی میں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ

کراچی: ملیر میں ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا تاہم  حملے میں راؤ انوار محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق ملیر کے قریب ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راؤ انوار سیکیورٹی کے پیش نظر بکتربند گاڑی میں تھے جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہے جب کہ پولیس نے برقت کارروائی کرتے ہوئے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

دوسری جانب پولیس چیف مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہو ا جب کہ حملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ادھر وزیر داخلہ سندھ سہیل انوار سیال نے ایس ایس پی راؤ انوار پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی، وزیر داخلہ سندھ نے راؤ انوار سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کی خیریت بھی دریافت کی۔

واضح رہے 2015 میں بھی راؤ انوار پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ محفوظ رہے جب کہ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کوہلاک کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نئے نوٹ جاری, کرنے کا سلسلہ 20 مئی, سے شروع ہوگا, جو 31 مئی تک, جاری رہے گا

نئے نوٹ جاری کرنے کا سلسلہ 20 مئی سے شروع ہوگا جو 31 مئی تک جاری رہے گا

کراچی: اسٹیٹ بینک کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نئے نوٹوں کی بکنگ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے