عمران خان اور آصف زرداری کل ایک ہی اسٹیج سے خطاب کریں گے، طاہرالقادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا ہے کہ کل کا احتجاج ایک ہی کینٹینر پر ہوگا اور عمران خان و آصف زرداری ایک ہی اسٹیج سے خطاب کریں گے۔ لاہور میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اب حکمرانوں کو ہر صورت گھر جانا ہوگا ہم نے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرلیا ہے جس کا اعلان کل کیا جائے گا، کل ایک ہی کینٹینر میں رہ کر احتجاج کیا جائے گا جب کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری ایک ہی اسٹیج سے خطاب کریں گے۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہم آئین توڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، ہم اس وقت ایک ہی ایجنڈے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر چل رہے ہیں، ہماری تحریک جمہوریت کی بحالی کی تحریک ہے، ہم حکمرانوں سے استعفے نہیں مانگ رہے انہیں خود استعفے دینےہوں گے، کل جو ہوگا وہ قوم دیکھ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں

مسیحی قبرستان, میں قبروں, پر نصب صلیب توڑے گئےہیں

مسیحی قبرستان میں قبروں پر نصب صلیب توڑے گئےہیں

اوکاڑہ: سینٹ اینتھونی چرچ کے پادری فادر جیمز نے بتایا کہ ’اس قبرستان میں 20 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے