Interior Minister Ch. Nisar Ali Khan addressing Press Conference in Punjab House, Islamabad on April 11, 2016.

پرویز رشید غلط بیانی اور خوشامد کی وجہ سے ن لیگ میں سیاسی ارسطو بنے بیٹھے ہیں، ترجمان چوہدری نثار

اسلام آبادـ مسلم لیگ ن کے سابق دو وزراء چوہدری نثار علی خان اور پرویز رشید کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ گئی۔ ترجمان چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پرویز رشید مسلسل غلط بیانی اور خوشامد کے عادی ہیں۔ صرف انہی دو خصوصیات کی وجہ سے وہ اس وقت مسلم لیگ ن کے سیاسی ارسطو بنے بیٹھے ہیں۔

ترجمان چوہدری نثار علی خان کا سینیٹر پرویزرشید کے انٹرویو پر ایک اور بیان سامنے آگیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پرویزرشید کا یہ کہنا کہ چوہدری نثار علی خان شیر کے نشان کے بغیر کبھی الیکشن نہیں جیتے جھوٹ اور غلط بیانی کی ایک واضح مثال ہے۔ چوہدری نثار 1985، 1988، 1990اور 2013 میں صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر شیر کے نشان کے بغیر الیکشن لڑا اور اللہ تعالیٰ کے کرم سے جیتے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈان خبر معاملے پر قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں پرویزرشید کے کمیٹی کے سامنے مسلسل جھوٹ بولنے کی نشاندہی کی اور انہیں حقائق چھپانے کا ذمہ دار گردانا۔ ترجمان چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ بہتر یہ ہے کہ غیرضروری بیان بازی کی بجائے حقائق قوم کے سامنے لانے کے لئے وہ اپنی حکومت کو ڈان خبر معاملے کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لئے مجبور کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بجلی چوری, پر, قابو پانے سے, اٹھاون ارب روپے, حاصل ہوئے

بجلی چوری پر قابو پانے سے اٹھاون ارب روپے حاصل ہوئے

اسلام آباد: بجلی کے بلوں کی وصولی میں اکیاسی ارب روپے کے اضافہ پر وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے