کوئٹہ میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکارجاں بحق

کوئٹہ: رئیسانی روڈ پرفائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا۔ پاکستان ویوزکے مطابق کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پرموٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب جی پی او چوک پر خود کش حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بدامنی پیدا کرنے کے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے

بدامنی پیدا کرنے کے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے

کوئٹہ: وزیراعلیٰ نے پولیس اور سیکیورٹی کے دیگر اداروں کو مربوط حکمت عملی کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے