عمران خان کا عوامی تحریک کے کنٹینر پہ زرداری کیساتھ بیٹھنے سے انکار

لاہور: اکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے 17 جنوری کو پاکستان عوامی تحریک کے کنٹینر میں آصف زرداری کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے 17 جنوری کو پاکستان عوامی تحریک کے کنٹینر میں آصف زرداری کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کر دیا ہے۔ اب عمران خان اور آصف زرداری الگ الگ خطاب کریں گے۔ دوسری جانب ماڈل ٹاؤن لاہور میں عوامی تحریک کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے، جس میں منگل کو اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس اور 17 جنوری کے احتجاج کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر 17 جنوری کے احتجاج میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کے خطابات کے شیڈول پر بھی غور کیا گیا۔ عوامی تحریک نے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے ایک دوسرے سے متعلق تحفظات پر فیصلہ کیا ہے کہ آصف زرداری اور عمران خان الگ الگ وقت پر احتجاج میں شرکت اور شرکا سے خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاج میں اپوزیشن جماعتیں ایک گلدستے کی مانند شریک ہوں گی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے علاوہ ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے 17 جنوری کو لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

لاہور: نیب حکام نے تحقیقات کے لئےمزید ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایاوعدہ معاف گواہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے