دھرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اب بھی ہوں گے، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ دھرنے والے ایک بار پھر اکھٹے ہو رہے ہیں لیکن وہ پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اب بھی ہوں گے۔ لاہور کے علاقے مزنگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ دھرنے والے ایک بار پھر اکھٹے ہورہے ہیں لیکن دھرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اب بھی ہوں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ آصف زرداری اور عمران خان اکھٹے نہیں ہوں گے تو پتہ کیسے چلے گا کہ سازشی کون ہے۔ ننھی زینب کے معاملے پر مریم نواز نے کہا کہ دعا ہے زینب کا قاتل جلد سے جلد پکڑا جائے اور اسے عبرتناک سزا ملے۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب حکومت نے عدالتوں میں تماشا لگا رکھا ہے

پنجاب حکومت نے عدالتوں میں تماشا لگا رکھا ہے

لاہور:چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ میں جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں عالت عالیہ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے