انتخابات سے قبل پی آئی اے کو بیچنے کی تیاریاں، حکومت نے کمر کس لی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عام انتخابات سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنالیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کا غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھاکہ حکومت نے پی آئی اے کو فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جسے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گاجبکہ منصوبے کے تحت ایئرلائن کو پی آئی اے کے دیگر شعبوں بشمول ہوٹلز، کیٹرنگ ، مینٹینینس سے الگ کرنے پر توجہ دی جائے گی اوربعدازاں مرکزی ایئرلائن کو فروخت کردیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ قومی ایئر لائن کو دانیال عزیز نے کہا کہ پی آئی اے فروخت کرنے کا منصوبہ اگلے ہفتے کابینہ کمیٹی میں پیش کیے جانیکا امکان ہے جبکہ عام انتخابات سے پہلے فروخت کی کوشش کریں گے۔یہی نہیں وزیر برائے نجکاری کا مزید کہناتھا کہ پاکستان سٹیل ملز کو خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی جارہی ہے۔دوسری جانب ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ میں نام لیے بغیر ایک آفیشل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ماضی میں امارات اور اتحاد ایئرلائن پی آئی اے کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں تاہم 2016 میں حکومت نجکاری سے پیچھے ہٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی بے بنیاد الزامات مسترد

پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی بے بنیاد الزامات مسترد

اسلام آباد: این ڈی ایس کی جانب سے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے