بھارتی آرمی چیف کا بیان جوہری ٹاکرے کی دعوت ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان جوہری ٹاکرے کی دعوت دینا ہے اور اگر بھارت ہمارے عزم کی آزمائش چاہتا ہے تو اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے اور ایسا بیان ان کے منصب کو زیب نہیں دیتا، جب کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان جوہری ٹاکرے کی دعوت دینا ہے اور اگر بھارت ہمارے عزم کی آزمائش چاہتا ہے تو اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف کی خوش فہمی باآسانی دور کر دیں گے۔ واضح رہے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان مخالف بیان میں کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو ٹشو پیپر کے طور پر استعمال کر کے پھینک دیتا ہے لیکن بھارتی فوج نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان کو بھی تکلیف کا احساس دلایا جاتا رہے۔

یہ بھی پڑھیں

بجلی چوری, پر, قابو پانے سے, اٹھاون ارب روپے, حاصل ہوئے

بجلی چوری پر قابو پانے سے اٹھاون ارب روپے حاصل ہوئے

اسلام آباد: بجلی کے بلوں کی وصولی میں اکیاسی ارب روپے کے اضافہ پر وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے