ق لیگ کے عبدالقدوس بزنجو نئے وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے

کوئٹہ: مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے میر عبدالقدوس بزنجو نئے وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے۔ پاکستان ویوز کے مطابق اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں ق لیگ کے عبدالقدوس بزنجو کو 16 ویں قائد ایوان منتخب کرلیا گیا۔ اپوزیشن اتحاد کے حمایت یافتہ عبدالقدوس بزنجو کو 41 ووٹ ملے جب کہ آغا سید لیاقت علی کو صرف 13 ووٹ ملے جب کہ 11 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ 65 رکنی ایوان میں وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے لیے 33 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے جن میں ق لیگ کے میر عبدالقدوس بزنجو جبکہ پشتونخوا میپ کے دو امیدوار عبدالرحیم زیارتوال اور آغا سید لیاقت علی شامل تھے۔ تاہم انتخاب سے قبل رحیم زیارتوال اپنی پارٹی کے امیدوار آغا سید لیاقت کے حق میں دستبردار ہوگئے جس کے نتیجے میں دو امیدواروں میں وزارت اعلیٰ کے منصب کے لیے مقابلہ ہوا۔ میر عبدالقدوس بزنجو کو اپوزیشن اتحاد کی حمایت حاصل تھی جس میں جمعیت علمائے اسلام ، بلوچستان نیشنل پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) شامل ہیں۔

اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گیے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات رہی، جب کہ اسمبلی جانے والے راستے بھی بند کردیے گئے ۔ بدھ کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے فوراً بعد اسمبلی کے باہر خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں متعدد سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔ اسی حوالے سے اسمبلی کے گرد سیکیورٹی ہائی الرٹ رہا۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے معروف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا

مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے معروف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا

کوئٹہ: ڈائریکٹرآپریشنز ندا کاظمی نے کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے قیام اور کاروائیوں کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے