تحریک طالبان نے بلوچستان لبریشن آرمی اور جئے سندھ متحدہ محاذکے ساتھ الائنس بنایا ہوا ہے، ڈی آئی جی لاڑکانہ

لاڑکانہ: ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے آنے والے دنوں میں سندھ میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ لاڑکانہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ ڈویژن کے کچے کے علاقوں میں آپریشن بہت جلد شروع کیا جائے گا، ہماری کوشش ہے کہ یہ آپریشن آرمی، رینجرز اور ایف سی کے ساتھ مل کر کریں، ملک دشمن قوتیں بھاری رقوم خرچ کرکے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لئے تحریک طالبان سجنا گروپ نے بلوچستان لبریشن آرمی اور جئے سندھ متحدہ محاذ (شفیع برفت گروپ) کے ساتھ کلوز الائنس بنایا ہوا ہے، افغانستان سے آنے والے خودکش حملہ آوروں کو ملک کے کونے کونے میں پہنچانے کی ذمہ داری بی ایل اے کو سونپی گئی ہے، بلوچستان سے ملنے والی سرحدوں پر سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان ریلوے نے پہلی بارسیفٹی آڈٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان ریلوے نے پہلی بارسیفٹی آڈٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا

کراچی : سیکیورٹی کی بہتری کا 20گریڈ کا افسر تمام امور کا ذمہ دار ہوگا، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے