کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی: ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبرایک میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت پولیس اہلکار شاکر ولد شکیل احمد کے نام سے ہوئی۔ واقعے کی خبر ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ایس پی آفس میں تعینات تھا اور ڈیوٹی پر جانے کے لیے گھرسے نکلا تھا کہ راستے میں گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنما کی ضمانت 29 اگست تک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے