آئندہ حکومت میں نواز شریف اپوزیشن میں ہوں گے، آصف زرداری

نوابشاہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ میں نواز شریف اپوزیشن میں ہوں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نوازشریف کی موجودہ بی ٹیم مسائل حل نہیں کر سکتی، حکومتی بی ٹیم کی کوتاہیوں کی وجہ سے یہ حکومت چلتی نظر نہیں آ رہی۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آئین میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور قبل از وقت انتخابات نہیں ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے الیکشن ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

قصور میں 7 سالہ بچی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے سابق صدر کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور انہیں سخت سزا دی جائے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف رات کے اندھیرے میں تعزیت کرنے قصور پہنچے جبکہ پنجاب حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

کراچی: بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت عوامی ردعمل سے پہلے اسپتالوں پر اپنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے