اسحاق ڈار کی ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی درخواست

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے زیر نگرانی چلنے والے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق اسحاق ڈار نے احتساب عدالت میں اپنے وکیل کے ذریعے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

اسحاق ڈار کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہجویری ٹرسٹ یتیموں کا ادارہ ہے، اس ٹرسٹ کے تحت چلنے والے یتیم خانے میں 93 یتیم بچے رہتے ہیں، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ ہجویری ٹرسٹ کا بینک اکاؤنٹ فعال کیا جائے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

انتخابات, میں , کام یابی پر, نریندر مودی کو مبارک باد

انتخابات میں کام یابی پر نریندر مودی کو مبارک باد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے