پی پی 20 ضمنی انتخاب ،11 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ،ن لیگ آگے ،پی ٹی آئی تعاقب میں

لاہور: پی پی 20 کے ضمنی انتخاب میں 11 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں ۔جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے سلطان حیدر 2769 لے آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے طارق افضل 881ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 30 اکتوبر 2017کو چوہدری لیاقت علی خان انتقال کےانتقال کے بعد خالی ہونے والی پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 20 پر آج ضمنی انتخاب ہوا ، حلقے میں دن بھر بغیر کسی وقفے کے پولنگ کا عمل جاری رہا ،حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 530 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار سے زائد اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد ہے۔ پولنگ کے دوران مردوں کیلئے 421 اور خواتین کیلئے 393 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے جبکہالیکشن کمیشن کی جانب سے ایک ہزار 855 افراد پر مشتمل پولنگ عملہ تعینات کیا گیا تھا اور حلقے میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔حلقے میں تین بڑی پارٹیوں کے امیدواروں مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کے درمیان بھرپور مقابلہ ہوا۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سلطان حیدر علی خان، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار طارق محمود فضل اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار قیصر عباس ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا مشہود کو ذاتی حیثیت میں ایک بار پھر طلب کرلیا

رانا مشہود کو ذاتی حیثیت میں ایک بار پھر طلب کرلیا

لاہور: نیب نے رانا مشہود کو رواں ماہ 22 اگست کو گیارہ بجے طلب کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے