پاکستان میں کوئی فوجی اڈہ تعمیر نہیں کر رہے: چینی وزارت خارجہ

بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان میں کوئی فوجی اڈا تعمیر نہیں کر رہا،اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیںبیجنگ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فوجی اڈہ تعمیر کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اس حوالے سے دنیا کے دیگر ممالک کو بہت زیادہ اندازے لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔لو کینگ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ون بیلٹ ون روڈ وڑن کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان سی پیک منصوبے کے روٹ میں آنے والے ممالک کے مشترکہ مفادات کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ 4 جنوری کو پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ چین کی جانب سے گوادر کے قریب فوجی اڈے کی تعمیر کے حوالے سے کسی قسم کا منصوبہ پیش نہیں کیا گیا۔ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا یہ سب کچھ سی پیک اور پاکستان و چین کے مضبوط تعلقات کے خلاف پروپیگنڈا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میرا مقصد کسی برادری یا کمیونیٹی کی دل آزاری نہیں تھا

میرا مقصد کسی برادری یا کمیونیٹی کی دل آزاری نہیں تھا

کوالا لمپور:ملائیشیا میں پناہ لینے والے تقابل ادیان کے معروف عالم ذاکر نائیک نے ملائیشیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے