بلوچستان اسمبلی کے قریب دھماکا، 6 افراد زخمی

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے قریب روزدار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکا اسمبلی کی عمارت سے تقریباً 300 میٹر کے فاصلے پر ہوا۔

پولیس نے اسمبلی اور اطراف کے علاقوں میں پوزیشنز سنبھال لی ہیں۔ دھماکے کے باعث اسمبلی کے اردگرد کی عمارتیں لرز اٹھیں جبکہ جائے وقوعہ کے قریب سے گزرنے والی ایک بس بھی متاثر ہوئی۔

دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تاحال معلوم نہیں ہوسکا جبکہ اسمبلی کے قریب سے ٹریفک کو متبادل روڈز پر منتقل کیا جارہا ہے۔

دھماکے کی جگہ کو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیكل چلانے والوں كے خلاف بھی كارروائیاں تیز

ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیكل چلانے والوں كے خلاف بھی كارروائیاں تیز

كوئٹہ: ٹریفک پولیس نے گزشتہ صرف چار روز میں شہر كے مختلف چوراہوں پر كریک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے