عمران خان جس تھالی میں کھاتے اسی میں چھید کرتے ہیں، نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں اور ایک خاندان کی عزت و ناموس داؤ پر لگا کر خود چھپ کر بیٹھ گئے۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو عدالت میں ہو رہا ہے صحیح رپورٹ نہیں ہورہا۔ صحافی کے سوال پر کہ کیا آپ 17 جنوری سے طاہر القادری کی نئی تحریک کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں؟ نواز شریف نے کہا کہ ساڑھے چار سال سے تو انہی تحریکوں کا سامنا ہے، تحریکوں کا سامنا کرنا تو اب معمول کی بات ہو گئی ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں، انہوں نے ایک معصوم خاتون اور بچوں کو میڈیا کی توپوں کے سامنے کردیا ہے، عمران خان نے اس خاندان کی عزت و ناموس داؤ پر لگادی اور خود چھپ کر پردے کے پیچھے بیٹھ گئے، جب کہ بشریٰ بی بی کے بچوں کو وضاحتیں دینی پڑرہی ہیں۔
اس موقع پر ایک صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ ان کے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر بھی اسی طرح کے الزامات ہیں تو نواز شریف نے اس سوال کا جواب نہیں دیا اور آگے بڑھ گئے۔ کمرہ عدالت میں نواز شریف نے صحافیوں سے سوال کیا کہ آپ کو ان کیسز کی کچھ سمجھ آرہی ہے جس پر صحافیوں نے جواب دیا کہ گواہوں کے بیانات قلمبند ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بجلی چوری, پر, قابو پانے سے, اٹھاون ارب روپے, حاصل ہوئے

بجلی چوری پر قابو پانے سے اٹھاون ارب روپے حاصل ہوئے

اسلام آباد: بجلی کے بلوں کی وصولی میں اکیاسی ارب روپے کے اضافہ پر وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے