آپ کے والدین بم بناتے ہیں ؟ بھارت میں مسلم بچوں سے سوالات

نئی دہلی: بھارت میں مسلم طالب علم سکولوں میں بھی تعصب کے نشانے پر ہیں۔ ان سے نہایت حساس اور تعصبانہ سوالات کیے جاتے ہیں جیسے کہ کیا آپ کے والدین بم بناتے ہیں؟ بھارتی اخبار” ہندوستان ٹائمز ”کے مطابق دہلی کے ایک سکول میں ٹیچر نے دوران کلاس یورپ میں ہونے والے بم دھماکے کا ذکر اس طرح سے کیا کہ اس کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرایا۔ ایک طالب علم نے جماعت میں موجود سعد نامی مسلم بچے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے والدین بم بناتے ہیں ؟رپورٹ میں پچھلی 2 دہائیوں میں ہونے والے بم دھماکوں کا ذمے دار طالبان کو ٹھہرایا گیا ہے تاہم طالبان تمام مسلمانوں کے ترجمان نہیں نا ہی ان جیسی سوچ تمام مسلمانوں کے نظریات سے ملتی ہے۔ رپورٹ میں بھارت کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے بھارت کے سکولوں میں ان باتون کا ذکر نہیں ہوتا اور نہ ہی پاکستان بھارت کے آپسی مسئلوں کو زیر بحث لایا جاتا ہے لیکن پھر بھی ہندو بچوں اور نوجوانوں میں مسلمانوں کے لیے نفرت دکھائی دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت کی دھمکی سے ثابت ہوگیا، کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے

بھارت کی دھمکی سے ثابت ہوگیا، کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے

اسلام آباد:   بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے پہل نہ کرنے کی جوہری پالیسی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے