بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید ہوگئے.۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا جب کہ بھارتی بربریت کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں بھارتی فوج کے خلاف مظاہرے کیے گئے جس پر بھارتی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جب کہ بڈگام میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کشمیر میں شہریوں کوحق, خودارادیت, نہ دینے پر, آج, یوم سیاہ منایا, جا رہا ہے

کشمیر میں شہریوں کوحق خودارادیت نہ دینے پر آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

سری نگر: مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کنٹرول لائن کے اطراف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے