بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد سے ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، شہباز شریف

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو عدم اعتماد کی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں ہماری حکومت اس تحریک سے بچ جائے گی۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم جمہوری عمل کو سپورٹ کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوری عمل چلتا رہے، بلوچستان میں ہماری حکومت کے وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سے کچھ نہیں ہوگا ہماری حکومت کو اس سے کوئی خطرہ نہیں جب کہ جمہوریت کا حسن یہی ہے کہ منتخب نمائندے اپنے فیصلے خود کریں۔شہبازشریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان یوٹرنز کا ماسٹر ہے انہوں نے خیبرپختونخوا میں ایک کلو واٹ بجلی کا منصوبہ تک نہیں لگایا، عمران خان نے صوبائی حکومت کے 4 سال ضائع کردیے وہ کس منہ سے اب عوام کے پاس جائیں گے؟

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

لاہور: نیب حکام نے تحقیقات کے لئےمزید ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایاوعدہ معاف گواہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے