سندھ کے عوام فیصلہ کریں پنجاب کی طرح میٹرو چاہیئے یا غربت کا خاتمہ، بلاول بھٹو زرداری

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے سندھ کے عوام فیصلہ کریں کہ انہیں پنجاب کی طرح میٹرو چاہیئے یا وہ غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن میں عوام کی حمایت سے حکومت بنائیں گے، آمر اور دہشت گردوں نے مل کر میری ماں کو مجھ سے چھین لیا لیکن ملک اور سندھ کی ہر ماں میری ماں ہے، ہم نے غربت کے خاتمے کے لئے جدوجہد کی ہے، سندھ کے عوام فیصلہ کریں کہ پنجاب کی طرح میٹرو چاہیئے یا غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سوشل ویلفیئر کا ایسا پروگرام ہے جسے پوری دنیا مانتی ہے، 2018ء میں پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسیع کرے گی، مسلم لیگ ن کی حکومت نے پورے ملک میں این جی اوز اور فلاحی تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جبکہ پیپلز پارٹی این جی اوز کے ساتھ مل کر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

کراچی: بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت عوامی ردعمل سے پہلے اسپتالوں پر اپنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے