عمران خان کی بہنیں تیسری شادی سے بھی لاعلم

اسلام آباد: عمران خان کی ریحام خان سے شادی کے معاملے پر ان کی بہنوں کے تحفظات کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں لیکن اب اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کی بہنوں کو ان کی تیسری شادی سے متعلق بھی لاعلم ہی رکھا گیا تھا۔

پاکستان ویوز کے مطابق عمران خان نے بہنوں کو ریحام خان سے شادی کے وقت اعتماد میں نہیں لیا تھا۔ ریحام خان سے طلاق کے بعد عمران خان کی بہنوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اب ان کا بھائی ہماری مرضی سے دلہن لائے گا لیکن صورت حال یہ ہے کہ بہنوں کو بشریٰ مانیکا کو شادی کے پیغام سے بھی لاعلم رکھا گیا ہے۔

عمران خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کو بشریٰ مانیکا سے رشتے کے معاملے کا علم اخبارات کے ذریعے ہوا۔ جس کے بعد وہ حقیقت جاننے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئیں۔ واضح رہے کہ ایک اخبار میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان نے یکم جنوری کو اپنی روحانی رہنما بشریٰ مانیکا سے شادی کرلی ہے۔ ابتدا میں تو تحریک انصاف کی جانب سے اس کی تردید کی گئی لیکن بعد میں ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے شادی نہیں کی بلکہ شادی کا پیغام بھیجا ہے اور بشریٰ مانیکا اس پر گھر والوں سے مشاورت کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بجلی چوری, پر, قابو پانے سے, اٹھاون ارب روپے, حاصل ہوئے

بجلی چوری پر قابو پانے سے اٹھاون ارب روپے حاصل ہوئے

اسلام آباد: بجلی کے بلوں کی وصولی میں اکیاسی ارب روپے کے اضافہ پر وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے