تحریک عدم اعتماد کے حق میں بلوچستان اسمبلی کے 40 سے زائد اراکین ہمارے ساتھ ہے، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ: سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے چالیس سے زائد اراکین ہمارے ساتھ ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان کے خلاف تحریک کامیاب ہونے کی 99 فیصد امید ہے۔ اگر ہوا کا رخ لینا ہوتا تو مشرف دور میں مسنگ پرسن نہ ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے۔ ملک میں جمہوری نظام کے استحکام، ترقی و خوشحالی کے لئے طویل جدوجہد کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہوا کا رخ لینا ہوتا تو مشرف دور میں مسنگ پرسنز نہ ہوتے۔ میرے والد اور میں نے بہت سختیاں جھیلی ہے۔ کسی کو دھمکی آمیز کال موصول ہو رہے ہیں تو وہ ریکارڈ کر لیں۔ آج کل ہر موبائل فون میں کال ریکارڈنگ کی سہولت موجود ہے۔ ہمارے پاس مطلوبہ اکثریت موجود ہے اور وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیاب ہونے کی 99 فیصد امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان, میں ہر سال تھیلیسیمیا, کے 2 ہزار, نئےکیسز سامنے, آرہے ہیں

بلوچستان میں ہر سال تھیلیسیمیا کے 2 ہزار نئےکیسز سامنے آرہے ہیں

کوئٹہ: صوبے میں تھیلیسیمیا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایک خاندان کے چار افراد بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے