عمران خان نے ابھی شادی نہیں بلکہ صرف اسکی پیشکش کی ہے، تحریک انصاف کی وضاحت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے سربراہ عمران خان کی جانب سے تیسری شادی کئے جانے کی خبر کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے اقرار کیا ہے کہ پارٹی سربراہ نے ابھی شادی نہیں کی بلکہ اس کی پیش کش کی ہے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کا یہ بیان پاکستان کے انگریزی اخبار "دی نیوز” کی اس خبر کے ایک روز بعد آیا ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان نے اپنی روحانی مرشد خاتون سے شادی کرلی۔ اگرچہ پی ٹی آئی نے گذشتہ روز ہی عمران خان کی تیسری شادی کی خبر کو جھوٹا قرار دیا تھا، تاہم اب تحریک انصاف نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے کہ تاحال پی ٹی آئی چیئرمین نے تیسری شادی نہیں کی بلکہ شادی کے لئے اپنی روحانی مرشد کو پیش کی۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان کی روحانی مرشد بشریٰ مانیکا نے شادی کی رضامندی یا انکار کے لئے بچوں سے مشاورت کا وقت مانگا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کے حوالے سے ذرائع ابلاغ پر جاری قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "روزنامہ جنگ” میں شائع عمر چیمہ کی رپورٹ محض خیالی ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ بہت افسوس اور شرمندگی کی بات ہے کہ اشاعتی ادارے جنگ گروپ کے عمر چیمہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور خاتون سے متعلق نجی امور پر محض سنی سنائی بات پر من گھڑت خبر شائع کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے ترجمان نے پریس ریلیز میں کہا کہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا جو عمران خان کی روحانی پیشوا بھی ہیں، جن کو انہوں نے شادی کی پشکش کی، تاہم بشریٰ بی بی نے بچوں اور خاندان سے مشاورت کے لئے وقت مانگا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز عمران خان کی مبینہ تیسری شادی سے متعلق الیکڑونک میڈیا پر قیاس آرائیاں گردش میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک اتھارٹی کے قیام سے50 نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں

سی پیک اتھارٹی کے قیام سے50 نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے موجودہ مالی سال سے گورنمنٹ گارنٹی کی حد 1.6 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے