اللہ نے مجھے وقت کے فرعونوں کے سامنے کھڑا ہونے کیلئے چن لیا ہے، مصطفیٰ کمال

حیدرآباد: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اب وہ ہر اس انسان کی آواز بننے کی کوشش کریں گے جو ظلم کے خلاف کھڑا ہوگا۔ حیدرآباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اللہ نے انہیں وقت کے فرعونوں کے سامنے کھڑا ہونے کے لئے چن لیا ہے، ایک وقت تھا جب الطاف حسین کے سامنے کھڑے ہونے کا مطلب موت ہوتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں کراچی اور حیدرآباد میں پی ایس پی کو اتنے ووٹ پڑیں گے کہ ستر سال کی تاریخ میں کسی کو نہیں ملے ہوں گے، وہ لوگوں کی دہلیز پر ان کے حقوق لاکر دیں گے، حکمران ہم پر عذاب کی صورت میں مسلط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا 72 واں جشن آزادی

ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے