Interior Minister Ch. Nisar Ali Khan addressing Press Conference in Punjab House, Islamabad on April 11, 2016.

مخالفین ہوں یا نوازشریف سب کے منہ پر بات کرتا ہوں، چوہدری نثار

ٹیکسلا: سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا، مخالفین ہوں یا نوازشریف سب کے منہ پر بات کرتا ہوں۔ ٹیکسلا میں کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ حق کی بات کی اور فخر ہے کہ حق بات کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہوں، میں صرف اللہ سے ڈرتا ہوں اور نوازشریف سمیت تمام سیاسی مخالفین کے منہ پر بات کرتا ہوں بلکہ ہرفورم پر سچی بات کرنے کا عادی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی جماعت کے ساتھ ہمیشہ وفاداری کی لیکن کبھی کسی قبضہ گروپ کا ساتھ نہیں دیا اور آئندہ بھی اپنی اس عادت کو نہیں چھوڑ سکتا۔

چوہدری نثارعلی نے کہا کہ مجھے اپنے حلقے کے عوام سے پیار ہے اور حلقے میں ہار یا جیت میرا مقدر بنے لیکن یہاں کے عوام کو کسی حالت نہیں چھوڑ سکتا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اپنے حلقے تک سوئی گیس پہنچائی، ہمارے مخالفین صرف باتیں کرتے ہیں عوام کی خدمت کرنا ان کے بس کی بات نہیں، جو لوگ بے نظیربھٹو اور پرویز مشرف کے نعرے لگاتے تھے آج وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف, سے کوٹ لکھپت جیل, میں اہل خانہ اور, پارٹی رہنماؤں, کی ملاقات

نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

لاہور: نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے مختص ہے اور جیل انتظامیہ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے