شادی کے بعد ویرات کوہلی کا پہلا میچ ،صرف 5رنز بنا کر آوٹ

کیپ ٹاؤن: بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیا ن جاری پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز ختم ہو گیاہے ،ویرات کوہلی بھارتی اداکارہ انوشکا شرماکے ساتھ شادی کے بعد ساوتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں تاہم وہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور جنوبی افریقہ کے 286 رنز کے خلاف بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے تو صرف 5رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے جنوبی افریقہ کے 286 رنز کے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 28 رنز بنا لیے ہیں ، ایم وجے اور شیکھر دھون نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آئے وجے صرف 1 سکور اور شیکھر دھون 16 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تاہم تیسرے نمبر پر کوہلی بیٹنگ کیلئے آئے تو بھارتی کرکٹ شائقین کے حوصلے بڑھے لیکن کوہلی بھی پرفارمنس دینے میں مکمل ناکام رہے اور 5 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 286 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں اے بی ڈویلئرز 65 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے،پلیسزز62 اور ڈی کاک نے 43 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ مہاراج 35 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہی۔

یہ بھی پڑھیں

گال ٹیسٹ: کین ولیمسن اور سری لنکن اسپنر اکیلا کے بولنگ ایکشن مشکوک قرار

گال ٹیسٹ: کین ولیمسن اور سری لنکن اسپنر اکیلا کے بولنگ ایکشن مشکوک قرار

سری لنکا کے شہر گال میں ٹیسٹ میچ کے دوران آفیشلز نے نیوزی لینڈ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے