عزت کی قیمت پہ سکیورٹی امداد نہیں چاہیئے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہمیں عزت کی قیمت پر سکیورٹی امداد نہيں چاہیئے اور پاک فوج امریکی مالی امداد کے بغیر بھی طاقتور ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان کبھی بھی پیسے کے لیے نہیں بلکہ امن کیلئے لڑتا رہا اور ہمیں عزت کی قیمت پر سکیورٹی امداد نہیں چاہیئے۔ پاک فوج امریکی امداد کے بغیر بھی طاقتور فوج ہے، امریکی امداد کی معطلی کے باوجود دہشت گردی کے خاتمے کےلیے ہمارے عزائم غیر متزلزل ہیں۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی منظم اور محفوظ پناہ گاہ نہیں۔ پاک فوج نے بلاتفریق حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیاں کیں اور پاکستان نے جانی و مالی نقصان سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نیت پر شک کرنا خطے میں دیرپا امن کے لیے کوششوں کو نقصان پہنچائے گا، جب کہ امریکی سکیورٹی امداد کی معطلی باہمی تعاون اور خطے میں قیام امن کو متاثر کرے گی۔ واضح رہے امریکا نے گزشتہ روز پاکستان سے ہر قسم کا سکیورٹی تعاون معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت پاکستان کو فوجی سازو سامان اور مالی امداد فراہم نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

لاہور: نیب حکام نے تحقیقات کے لئےمزید ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایاوعدہ معاف گواہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے