کابل، داعش کے خودکش حملے میں 15 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں خود کش حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کے قریب اس وقت دھماکا ہوا جب فورسز کی جانب سے علاقے میں منشیات کے خلاف آپریشن کیا جارہا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور بمبار نے خود کو فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑایا جب کہ جائے وقوعہ پر موجود اہلکاروں نے بھی دھماکے کو خودکش قرار دیا ہے۔

دھماکے کے بعد فوری طور پر فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں و لاشوں کو سٹی اسپتال منتقل کردیا۔

دوسری جانب وزارت صحت کے ترجمان واحد مجروح نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔

ادھر داعش نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ حملے میں 80 کے قریب اہلکار ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا نیا دفتر ایپل پارک کیمپس جدید ٹیکنالوجی سے مزین فن تعمیر کا شاہکار

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا نیا دفتر ایپل پارک کیمپس جدید ٹیکنالوجی سے مزین فن تعمیر کا شاہکار

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں واقع ایپل کا یہ دفتر 5 ارب ڈالر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے